‎جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماء کامریڈ ایکتا دراوڑ ( سویرا لغاری) کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بی ایس او

‎‎بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما کامریڈ ایکتا دراوڑ کو 09 اگست کے روز ان کے گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کیا گیا اور گزشتہ رات کامریڈ ایکتا کے گھر پر سکیورٹی فورسز نے گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کو پامال کرکے قریباً درجن بھر مرد و خواتین کو اغوا کیا ہے جسے ہم سیاسی رہنماؤں کی آواز کو طاقت کے زور پر خاموش کرانے کی سازش قرار دیتے ہیں۔ یاد رہے کامریڈ ایکتا دراوڑ سندھ کے تعلیمی اداروں کے اندر طلبہ سیاست میں ایک متحرک کارکن اور طالبات کی ہراسانی کے خلاف تحریکوں میں اول دستے کا کردار ادا کرتی رہیں، ہم کامریڈ ایکتا دراوڑ کی ناقابلِ مصالحت جدوجہد اور انکی انقلابی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

‎‎ترجمان نے مزید کہا کہ کامریڈ ایکتا دراوڑ کی بہیمانہ قتل کوئی حادثاتی واردات نہیں ہے بلکہ ہزاروں سال سے چلنے والی پدر شاہانہ نظام کی رجعت پسندی اور عورت دشمن روایات کی تسلسل ہے جس نے تاریخی طور پر عورت کے سماجی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا جو آج المناک واقعات کی شکل میں اپنا اظہار کررہی ہے، جسے عورت کی سماجی حیثیت کو برابری کی بنیاد پر بحالی کی جہدوجہد سے ہی شکست دی جا سکتی ہے ۔

‎‎بی ایس او آخر میں کامریڈ ایکتا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور تنظیم سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ کامریڈ ایکتا دراوڑ کے ساتھیوں کی بازیابی کو فوری یقینی بنایا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *