‎بی ایس او وڈھ زون کا ورکنگ باڈی اجلاس زونل صدر قدیر بلوچ کی سربراہی میں 23 اگست 2026 کو منعقد ہوا۔ بی ایس او وڈھ زون

‎‎23 اگست 2026 کو بی ایس او وڈھ زون کا ورکنگ باڈی اجلاس زونل صدر قدیر بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم، بین الاقوامی تناظر اور بلوچستان، فنانس، تنقید برائے تعمیر اور آئندہ کا لائحۂ عمل جیسے اہم ایجنڈوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔

‎‎اجلاس کا آغاز دنیا بھر کے مظلوم شہداء اور بلوچ شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔

‎‎دو منٹ کی خاموشی کے بعد ساتھیوں نے تنظیمی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا مطلب منظم کرنا ہے۔ تنظیم ایک قوم یا طبقے کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے، ایک ہی جھنڈے تلے اور ایک نظریے پر لوگوں کو اکٹھا کرنے کا نام ہے۔ دنیا کے جس بھی انقلاب پر نظر ڈالی جائے، خواہ وہ بالشویک انقلاب ہو، کیوبا کا انقلاب ہو یا چین اور ویت نام کے انقلابات، ان سب کی کامیابی کے پیچھے ایک منظم اور نظریاتی تنظیم کا بنیادی کردار رہا ہے۔‎‎‎بین الاقوامی تناظر

اور بلوچستان کے ایجنڈے پر ساتھیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں جنگوں کی ایک لہر جاری ہے، جہاں ایک ملک دوسرے ملک کے ساتھ اور ایک طبقہ دوسرے طبقے کے ساتھ برسرِ پیکار ہے۔ یہ جنگیں محض طاقت کے حصول کی جنگ کے علاوہ کچھ نہیں۔ دنیا کے بڑے بڑے ممالک کئی دہائیوں، بلکہ صدیوں سے بڑی جنگوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔‎‎بلوچستان کی موجودہ صورتِ حال پر ساتھیوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک طویل عرصے سے قبضہ گیریت کی گرفت میں ہے۔ ایک طرف برطانوی سامراج تھا تو دوسری طرف موجودہ ریاستی نظام ہے۔ برطانوی سامراج نے ایک صدی تک بلوچستان پر حکمرانی کی، لیکن بالآخر بلوچ مزاحمت کے سامنے اسے پسپا ہونا پڑا، جس کی گواہ تاریخ ہے۔ انگریز ایک عبرتناک شکست کے بعد بلوچستان سے واپس ہوا، لیکن بدقسمتی سے 1948 سے لے کر آج تک بلوچستان ایک مقبوضہ خطہ بنا ہوا ہے، جہاں سامراجی طاقت اور جبر میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

‎‎‎‎فنانس کے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ فنانس تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ تنظیم کے مالی معاملات کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ تنظیم اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکے اور اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھ سکے۔

‎‎‎تنقید برائے تعمیر جیسے اہم ایجنڈے کے تحت ساتھیوں نے زون کی گزشتہ کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور اپنی تنقید زون کے سامنے رکھے۔ ‎‎‎آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے ساتھیوں نے ہفتہ وار اسٹڈی سرکلز کو جاری رکھنے اور ساتھیوں کے بک اسٹڈی پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *